اسلام آباد: پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے.
تفصیلات کے مطابق قمر زمان نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے. ساتھ ہی انہوں نے حکومتی معاشی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر کام کررہی ہے اورایک سال کے عرصہ میں 10 لاکھ افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے ،مہنگائی سے لوگ عاجز آچکے ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہاتھوں میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں، ملکی سٹاک مارکیٹ، زراعت، صنعتیں بند ہورہی ہیں، ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خود مختاری اورکشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے کیلئے بنایا جانے والا آرٹیکل کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں.