قندیل بلوچ قتل کیس ،ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد

0
39

سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.

واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے

ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

Leave a reply