مزید دیکھیں

مقبول

حکومت سندھ نے سولر ہوم سسٹم کی تقسیم شروع کردی

کراچی: سندھ حکومت نے2 لاکھ کم آمدنی والے گھرانوں...

ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی وجہ سے ہی کھڑی ہے، شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے...

136 ملین ڈالر پاکستان کودیئے مگر اسکول بنے ہی نہیں،اسکاٹ پیری

امریکی ری پبلکن رکن کانگریس اسکاٹ پیری نے کہا...

اے این پی رہنما متوکل خان روڈ حادثے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی...

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

فارم 47 کیا چیز ، قانون میں فارم 47 کو کیا کہتے ہیں،چیف جسٹس

سپریم کورٹ، این اے 81 انتخابی عذرداری کیس کی سماعت ہوئی،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل احسن بھون نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں میرے موکل کامیاب قرار پائے، جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ریٹرننگ افسرنےدوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا، آپ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیے تھی،ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا،ریٹرننگ افسر فیصلہ کیخلاف داد رسی کا فورم کونسا ہوگا،

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے۔ قانون میں فارم 47 کو کیا کہتے ہیں،فارم 47 کیلئے قانون میں کیا لفظ استعمال کیا گیا ہے،وکیل احسن بھون نے عدالت میں کہا کہ فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتا ہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جب کہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے

وکیل احسن بھون نے کہا کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کو ریٹرننگ افسر نے حلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کے فیصلے کے خلاف میرا مؤکل الیکشن کمیشن چلا گیا،کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

الیکشن کے ڈبے کھلنے پر آپ کو اعتراض کیوں ہے ؟آپ خوفزدہ کیوں ہیں،چیف جسٹس کا وکیل سے مکالمہ
وقفے کے بعد دوبارہ سماعت ہوئی،وکیل چوہدری بلال نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کا اختیار ہے کہ دوبارہ گنتی کروائے یا نہیں، جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ اس کیس میں نتیجہ حتمی ہونے سے پہلے گنتی کی درخواست دی گئی،وکیل نے کہا کہ دوبارہ گنتی کی درخواست کے ساتھ کوئی شواہد نہیں دئیے گئے،الیکشن کے دن دھاندلی اور اگلے روز دوبارہ گنتی کی درخواست دی گئی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےا ستفسار کیا کہ دوبارہ گنتی کیلئے کیا شواہد دئیے جا سکتے ہیں، دوبارہ گنتی کیلئے دو قانونی شرائط ہیں،ایک الیکشن میں بہت سی بے قاعدگیاں ہو سکتی ہیں، وکیل نے کہا کہ نتیجہ کااعلان کے بعد ریٹرننگ آفیسر کا اختیار ختم ہو جاتا ہے عدالت کا نہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ الیکشن ایک عمل کا نام ہے جس میں دوبارہ گنتی بھی شامل ہے،بدقسمتی سے عدالتیں بہت آگے چلی جاتی ہے،شفاف الیکشن الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن بھی ایک آئینی ادارہ ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چوہدری اعجاز کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے ڈبے کھلنے پر آپ کو اعتراض کیوں ہے ؟آپ خوفزدہ کیوں ہیں دوبارہ گنتی میں آپ جیت بھی سکتے ہیں، اگر کچھ غلط ہوتو اسکو آغاز سے ہی درست کرنا چاہیے سپریم کورٹ میں این اے 81 سے متعلق سماعت مکمل ،عدالت نے انتخابی عذرداریوں کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کردی

عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

"بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan