وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قاضی صاحب کیخلاف مہم چلائی جاتی ہے،اس ملک میں آپ کی مرضی کا کوئی فیصلہ دے دیں تو زندہ باد کے نعرے،مرضی کا فیصلہ نہ دیں تو گالیاں دیتے ہیں،یہ ٹرینڈ ختم ہو گا،
وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف شرانگیز پروپیگنڈا جاری ہے ،چیف جسٹس سے متعلق شرانگیز گفتگو کی جارہی ہے ،ریاست کسی کو اجازت نہیں دے سکتی کہ قتل کےفتوے جاری کرے،کچھ لوگ سیاسی عزائم اور بیرونی آقاؤں کی ہدایت پرشرانگیز پروپیگنڈا کررہے ہیں،ایسی باتوں کی اجازت دی گئی تو ریاست کا شیرازہ بکھرجائےگا،سوشل میڈیا پر لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی جارہی ہے،چیف جسٹس کا اس طرح کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں،چیف جسٹس کو ایک عرصے سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے،ایسے عناصر کیخلاف قانون پوری قوت کیساتھ حرکت میں آئے گا، کسی پر بے بنیاد الزام نہیں لگا سکتے، ملک میں آئین کی حکمرانی ہونی چاہیے ،چیف جسٹس کو دھمکی دینا آئین سےکھلی بغاوت ہے،ریاست کسی بھی مذہبی جماعت یا مذہبی شخص کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی،سپریم کورٹ کی وضاحت کے باوجود چیف جسٹس کےخلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے چیف جسٹس کو حیلے بہانوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے سب جانتے ہیں انہیں کیوں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔مغربی اور سیاسی مفادات کیلئے اس معاملے کو ہوا دی جا رہی ہے مذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش کی جا رہی ہے
کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی کےقتل کے فتوے جاری کرے،احسن اقبال
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس عدلیہ کے سربراہ ہیں ،عدلیہ ریاست کا بنیادی ستون ہے،ملک میں آئین اور عدالتیں ہیں،یہ وہ طبقہ ہے جنہیں سیاسی ایجنڈے کے تحت کھڑا کیا گیاتھا،ریاست میں سزا اور جزا کا اختیار صرف عدالت کے پاس ہوتاہے،دہشت گردی،خودکش حملے اور فتوے بازی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،پیغام پاکستان کی صورت میں جید علما کا فتویٰ موجودہے ،ریاست کسی گروہ کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرے گی،بطور مسلمان ہمارا عقیدہ سب پر واضح ہے،لوگوں کے ایمان پر فتویٰ جاری کرنے والا کسی سے مخلص نہیں،جتھوں کو اگر اختیار دے دیں تو ریاستی عملداری کبھی قائم نہیں ہوسکتی،حکومت اس طرح کے رویوں کوپنپنے کی اجازت نہیں دے گی،کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ کسی کےقتل کے فتوے جاری کرے،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف مذہب کارڈ کے استعمال اور تحریک لبیک کے رہنما سید ظہیر الحسن شاہ بخاری کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا سر قلم کرنے پر ایک کروڑ انعام کا اعلان کے بعدحکومتی وزرا نے پریس کانفرنس کی ہے، گزشتہ روز تحریک لبیک کے رہنما نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اعلان کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا،
جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان
دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث
جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش
کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن
جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں
فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔ حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی کی 26 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا کی تیاریاں عروج پر
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ