آئین کے مطابق جائزہ لیں کہ قانون شرعی ہے یا نہیں،چیف جسٹس شرعی عدالت
آئین کے مطابق جائزہ لیں کہ قانون شرعی ہے یا نہیں،چیف جسٹس شرعی عدالت
وفاقی شرعی عدالت میں سود کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس شرعی عدالت نور محمد مسکانزئی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، چیف جسٹس شرعی عدالت نے کہا کہ سود کے قانون کا جائزہ ہمارے اختیار کے ساتھ ساتھ ہماری آئینی ذمہ داری بھی ہے،ہمارے پاس ایک راستہ یہ ہے کہ درخواست گزار کی بات مان لیں،دوسرا یہ کہ آپ کے مطابق صرف خامیوں کی نشاندہی کریں،تیسرا یہ کہ آئین کے مطابق جائزہ لیں کہ قانون شرعی ہے یا نہیں،
اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں کہا کہ تیسری صورت میں آپ کا فیصلہ محض علمی بحث کی حیثیت اختیار کر جائے گا،دوسری صورت میں آپ کی رائے بتدریج نافذ العمل ہو سکے گی،کیس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی گئی
واضح رہے کہ ماہ جون میں ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے سفارشات طلب کی تھیں، اسی حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی نے علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کرکے سفارشات وزیراعظم عمران خان کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ سودی نظام کےخلاف جید علما کے ساتھ عیدالاضحیٰ کے بعد مشاورت کریں گے اور پھر اس حوالے سے سفارشات تیار کر کے وزیراعظم کو دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحٰی کے فوراً بعد مفتی تقی عثمانی سمیت دیگر جید علما سے سودی نظام کے خلاف اور اس کے متبادل نظام پر مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ملک سے سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ سودی نظام ختم کرکے کسی کو بھی کرسی پر بٹھادیں ملک ترقی کریگا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام ختم کرکے اسلامی بینکاری شروع کی جائے سودی نظام اللہ رسولؐ سے جنگ ہے اسی لئے ملک ترقی نہیں کرسکتا
علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ ماہرین معیشت قائد کے فرمان کو پڑھیں اللہ ورسول کے نام پر ملک بنایا تو نیا نظام بھی بناسکتے ہیں. اللہ پوچھے گا کہ اقتدارِ دیا میرانظام لایا کہ نہیں پوچھے گا. ختم نبوت پر مہر لگا یا اس میں بھٹو اور مفتی محمود کا بھی کردار ہے.اللہ سود کو ختم اور صدقہ کو بڑھتاہے.مسلمان حکمران کے معاملات دیکھے جاتے ہیں نماز روزہ نہیں دیکھا جاتاہے. سود اللہ اور رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے. حضرت عمرؓ کا قانون مغرب میں لاگو ہے مغرب میں سود کے خلاف قانون سازی ہورہی ہے. وہ اسلامی بینکاری کی طرف آرہے ہیں. سودی نظام یہودیوں نے دنیا کو غلام بنانے کے لیے بنایاہے.ظلم کے خلاف ہم قاضی کے ساتھ ہوگئے تاکہ اس نظام کو ختم کریں ملک کلمہ پر چلے گا ترقی کے لیے اسلامی بینکاری کی طرف آنا ہوگا سودی نظام سے نکلنا ہوگا.
ریاست کو للکارنے والے علی وزیر،محسن داوڑ کی رکنیت ختم کی جائے، اسمبلی میں مطالبہ
دہلی، جے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پرہندو انتہا پسندوں نے کیا امام مسجد پر
رام مندر کی تعمیر کیلئے انتہا پسند ہندو تنظیم نے مودی سے بڑا مطالبہ کر دیا
مودی سرکار نے بنایا بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کے خلاف خطرناک منصوبہ
بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد
سودی نظام کے خاتمے سے متعلق کیس،اٹارنی جنرل نے کیا دعویٰ کر دیا؟
نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع
ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے