مزید دیکھیں

مقبول

کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق...

پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر...

اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے...

پاکستان نے آئی ایم ایف کو بجلی کے نرخوں میں کمی پر منا لیا

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی...

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین صادق سنجرا نی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا

اجلاس کے دوران سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے اور سعودی عرب سے قرضے لے رہی ہے،ریاست مدینہ کے دعویدار نے مذید سود والا قرضہ لے لیا،وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم سودی نظام سے باہر نہیں نکلے ہماری کوشش ہے کہ سود سے نکلیں کوشش کررہے ہیں کہ اپنی معیشت مضبوط کریں تاکہ سود سے چھٹکارا ملے، بدقسمتی سے ہمیں مجبورا ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،،سینیٹر مشتاق احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے پاس محکمانہ انکوائریز کا کیا ہوا؟ وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اسٹینڈرڈ اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو پاؤں پر کھڑا کررہے ہیں،پاکستان اسٹینڈرڈ اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا نیا ڈھانچہ متعارف کروا رہے ہیں،پاکستان اسٹینڈرڈ اور کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سےمتعلق کوئی بھی انکوائری آگے نہیں گئی،ایف آئی اے بھی بغیر رسیدوں اور ثبوتوں کے انکوائریز مکمل نہیں کرسکتا

گزشتہ 3 سال میں سود کی ادائیگیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں تفصیلات وزارت خزانہ نے ایوان بالا میں پیش کیں،وزارت خزانہ نے ایوان میں بتایا کہ حکومت قرضوں پر سود کی ادائیگی کی مد میں 7 ہزار 460 ارب روپے ادا کر چکی،تین سال میں سرکاری قرضوں میں 14 ہزار 906 ارب کا اضافہ ہوا،تین سال کے دوران سود کی مد میں 50 فیصد ادائیگی کی گئی ،سرکاری قرضوں میں واضح کمی آ رہی ہے،جون 2018 میں ملک کے اندرونی قرض 16 ہزار ارب تھے اگست 2021 تک اندرونی قرض 26 ہزار ارب سے بڑھ گئے تین سال میں ملک کے بیرونی قرض میں ساڑھے 6 ہزار ارب کا اضافہ ہوا،جون 2018 میں بیرونی قرض ساڑھے 8 ہزار ارب تھا،اگست 2021 تک بیرونی قرض ساڑھے 14 ہزار ارب سے تجاوز کر گئے،جون 2018 میں ملک پر مجموعی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا،اگست 2021 تک ملک کا مجموعی قرض 41 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan