قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

0
24

قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے، ایسا کس نے کہہ دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ قاسم سلیمانی خطے کے دسیوں افراد کے قاتل تھے‘ قاسم سلیمانی سعودی عرب کی مختلف تنصیبات پر میزائل حملوں کی خود نگرانی کرتے تھے، سلیمانی ایک دہشت گرد تھے،انہوں نے 2011 میں‌ واشنگٹن ڈی سی میں‌ سعودی سفیر کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی.

امریکا کے نائب صدر کا ٹویٹر پر مزید کہنا تھا ’قاسم سلیمانی ہی نے یمن میں القدس فورس کو منظم کیا۔ انہوں نے میزائل حملو ں کے مواقع مہیا کیے جن سے دسیوں افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے سعودی عرب کے سول ہوائی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا.

امریکی نایب صدر کا مزید کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی 603 امریکی فوج کے اہلکاروں کی موت اور متعدد زخمیوں کا براہ راست ذمہ دار ہے،اس نے عراقی باغیوں‌کو امریکہ پر حملے کے لئے تربیت فراہم کی، افغانستان میں بھی سلیمانی نے طالبان کی فوجی مدد کی اور اتحادی فوج پر حملوں کی سرپرستی کی،سلیمانی نے مشرق وسطیٰ میں‌ دہشت گردوں کو میزائل اور اسلحہ فراہم کیا،جن میں لبنانی حزب اللہ،طالبان،حماس، فلسطین اسلامی جہاز شامل ہیں.

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply