تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی بروقت کاروائی، دو روز قبل چھانگا مانگا جنگل سے ملنے والی لاش کا معاملہ حل
قتل کی واردات میں ملوث ملزم مدثر کو آلہ قتل پسٹل سمیت گرفتار کر لیا گیا
35 سالہ مقتول تنزیل عرف مشرف کو نامعلوم ملزم نے قتل کر کے چھانگا مانگا جنگل میں پھینک دیا تھا
ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی
پولیس ٹیم نے دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
17 سالہ ملزم مدثر نے بدفعلی سے تنگ آ کر اپنے 35 سالہ دوست تنزیل عرف مشرف کو قتل کیا۔
ڈی پی او قصور عمران کشور نے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او چھانگا مانگا اور انکی ٹیم کو شاباش دی