بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں سیف علی خان

0
36

بالی ووڈ کے نامور اداکار سیف علی خان پر بھارت کا اعلیٰ ترین سول اعزاز خریدنے کا الزام لگا یا گیا جس پراداکار نے رد عمل دیا ہے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں سیاسی تھرل ویب سیریز ’تانڈو‘ کے سبب تنازع کا شکار ہونے والے اداکار سیف علی خان نے بھارت کے چوتھے اعلیٰ سویلین ایوارڈ پدما شری کے حامل اداکار پر اس اعزاز کو خریدنے کا الزام بھی لگ چکا ہے۔

نامور اداکار نے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

ارباز خان کے شو میں اُن کے 2010 کے پدم شری ایوارڈ سے متعلق بھی سیف علی خان سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دے دیا۔

سیف علی خان نے پدما شری خریدنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو رشوت دینا میرے بس کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے سنجیدہ انداز میں پر اظہار خیال کرتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ’پدما شری‘ ایوارڈ خریدنا ممکن ہی نہیں ہے اور رشوت دینا تو میرے بس کی بات ہی نہیں، باقی آپ سینئر لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں۔

سیف علی خان نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ میں ابتداء میں تو پدما شری وصول کرنا ہی نہیں چاہتا تھا کیونکہ مجھے لگا کہ فلم انڈسٹری میں بہت سے ایسے ہیں جو اس اعزاز کے مجھ سے زیادہ مستحق ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کئی سینئر اداکار ہیں جنہیں پدما شری نہیں ملا، یہ انتہائی شرمناک بات تھی، وہیں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن کے پاس یہ اعزاز ہے لیکن وہ اس اعزاز کے ملتے وقت اس کے کم ہی مستحق تھے۔

سیف علی خان نے بتایا کہ میں پدما شری واپس کرنا چاہتا تھا لیکن یہ فیصلہ اپنے والد منصور علی خان کے کہنے پر بدل دیا، جن کا کہنا تھا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ بھارتی حکومت کے اعزاز سے انکار کردیں، بعد میں، میں نے پوری کوشش کی کہ اس اعزاز کا حق ادا کروں۔

پٹودی خاندان کے چشم و چراغ نے کہا کہ میں اس اعزاز کو پرامید نظروں سے دیکھتا ہوں، وقت آئے گا اس اعزاز کا حق ادا کرسکوں، یہی وجہ ہے کہ میں اداکاری سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

بالی ووڈ اداکاری نے یہ بھی کہا کہ میں کافی اچھے سے اپنا کام کررہا ہوں اور جو بھی کچھ ہورہا ہے اس پر خوش ہوں، مجھے اچھے وقت کی امید ہے، ایک وقت میں لوگ کہیں گے ہاں یہ اس اعزاز کا مستحق تھا۔

ارباز خان شو میں بھارتی نامور اداکار کے سامنے اُن سے متعلق لوگوں کے کمنٹ پڑھے گئے جن میں اُن کے پدما شری اعزاز کے ساتھ اُن کے بیٹے تیمور سے متعلق بھی رائے زنی کی گئی تھی۔

سیف علی خان نےطنزیہ انداز میں اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ’ٹو بٹ ٹھگ‘ تو نہیں ہوں باقی سب کچھ سچ ہے۔

ایک فرد نے بالی ووڈ کے نامور اداکار کے فن پر بھی تبصرہ کیا اور یہاں تک کہہ دیا کہ ویب سیریز سکریڈ گیمز میں وہ بہت ہی مشکل سے اداکاری کرپائے۔

Leave a reply