بلاول بھٹو26مارچ کوکیا کرنےجارہے ہیں؟ اہم خبرآگئی

0
31

کراچی:بلاول بھٹو26مارچ کوکیا کرنےجارہے ہیں؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 26 مارچ کو کراچی سے ایک بہت بڑا لشکرلے کرروانہ ہوں‌ گے

اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی دشمن ہے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، غریب آدمی زندگی کے مشکل ترین حالت سے دوچار ہے،

نثار کھوڑو نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اکثریت حاصل نہیں، 26 مارچ کے لانگ مارچ پر دھمکیاں دی جارہی ہیں مگر ڈرنے والے نہیں، عوام لانگ مارچ کا حصہ بنیں اور غریب کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں بائی روڈ روانہ ہوگا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے لاشیں اٹھائی ہیں، عوام کے ستارے بھٹو کو پھانسی پر لٹکایا گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن چرائے گئے، قوم نے دیکھا کیسے اختیارات کا غلط استعمال کیا گیا،

Leave a reply