پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ سے قتل، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان جاوید علی بگھیو اور مصطفی اعوان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،چھینی ہوئی موٹرسائیکل،موبائل فون اورنقدی بھی برآمد کر لی گئی جن کی ایف آئی آرزتھانہ سچل اور تھانہ گبول ٹاؤن میں درج ہیں۔ ملزمان مورخہ 4اکتوبر2022 کو ایوب گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر رینجرز سیکیورٹی گارڈ زبیرکے قتل میں ملوث ہیں جو رات کے وقت اپنی ڈیوٹی کے بعد گھر جارہا تھا جس کی ایف آئی آرتھانہ سہراب گوٹھ میں درج ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ،موٹرسائیکل اور مسروقہ سامان مزیدقانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

 اداروں کے خلاف تنقید کرنے والے یوٹیوبر نے معافی مانگ لی کہا نادم ہوں

دوسری جانب سر سید پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت عمران ولد بابو خان کے نام سے ہوئی ملزم نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کرنے میں ملوث ہے گرفتار ملزم پہلے بھی متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں انتہائی مہارت سے موٹر سائیکل چوری کرکے لیجاتے دیکھا جاسکتا ہے گرفتار ملزم عمران کے قبضے سے 2 عدد موٹر سائیکل مسروقہ تھانہ شاہراہِ نور جہاں اور تھانہ سرسید برآمد کر لی گئی ،برآمدہ موٹرسائیکل کے مقدمات 620/2022 تھانہ شاہراہِ نور جہاں اور 675/2022 تھانہ سرسید پہلے سے درج ہیں ملزم اور برآمدہ موٹرسائیکل کو تفتیش کے حوالے کردیا جائے گا

Shares: