fbpx

قطر کے سفیر کی فضائیہ چیف سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

قطر کے سفیر کی فضائیہ چیف سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

باغی ٹی وی : قطر کے سفیر عزت مآب شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ دونوں معززین نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن آل ثانی نے قطر کے امیر کی طرف سے سربراہ پاک فضائیہ کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ قطری سفیر نے پیشہ وارانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔

ایئر چیف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔