صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان گرفتار

صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا تھا
0
96

سکھر پولیس نے کچے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث تین نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت سامنے آگئی جس میں صحافی جان محمد مہرکے قتل میں ملوث گرفتار کیے گئے 3 نامزد ملزمان میں شیرمحمد شیخ، رمضان شیخ اور بشیر مہر شامل ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی سکھر کے مطابق جاں محمد مہر کے قتل کا منصوبہ شیر محمد شیخ کے گھر میں بنایا گیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد بشیر مہر نے ملزمان کو پناہ دی، ملزمان کو کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا گیا۔

خیال رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا تھا اور جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا جس کے بعد جان محمد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ کو صحافی جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی ان کے بلند درجات اور ورثا کے صبر کے لیے دعا بھی کی تھی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صحافی جان محمد مہر کے بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی اور جملہ لواحقین کے صبر جمیل کی دعا بھی کی تھی انصاف کا وعدہ کیا تھا.

Leave a reply