تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 میچز میں شکست

قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔
0
104
cricket ball

آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو مسلسل 4 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جبکہ
27 اکتوبر کو ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دےدی اور جنوبی افریقا نے پاکستان کا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا
۔

تاہم مینز ون ڈے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو ایک ورلڈکپ میں مسلسل 4 میچز میں شکست ہوئی جبکہ رواں ورلڈکپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی لیکن پھر بھارت، آسٹریلیا ، افغانستان اور اب جنوبی افریقا سے شکست ہوئی اور جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کافی مشکل ہوگیا،گرین شرٹس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں اور اسے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
تفتیش کی اجازت ملنے کے بعد عمران اور قریشی سے تفتیش شروع
لیوسٹن ماس شوٹر ، جسکی تلاش میں بدستور لاک ڈاؤن برقرار
راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان کے ابھی 3 میچز باقی ہیں، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے قومی ٹیم کو اپنے بقیہ میچز جیتنے کے ساتھ دوسری ٹیموں پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

Leave a reply