فلمسٹار نور جو شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ چکی ہیں، پانچ سال قبل انہوں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہ آج تک چھوٹی یا بڑی سکرین پر نظر نہیں آئیں یہاں تک کہ وہ شوبز کی کسی تقریب میں بھی نظر نہیں آتیں. فلمسٹار نور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں چونکہ بہت اچھا کام کررہی تھی بہت آگے جا رہی تھی اس لئے مجھ سے بہت زیادہ حسد کی جاتی تھی. بہت بار میرا کیرئیر ختم کروانے کی کوشش کی گئی، ایک بار تو شوٹنگ کے دوران مجھ پہ قاتلانہ حملہ بھی کروایا گیا اور قاتلانہ حملہ کروانے کےلئے کسی لائٹ مین کو پیسے دئیے گئے تے . جس نے مجھ پہ لائٹیں گرائیں تھیںلیکن میرے والد نے مجھے بچا لیا تھا . ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے
اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھے کبھی کبھی تو دل کیا کہ جو کررہی ہوں چھوڑ کر سائیڈ پر ہوجائوں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور کام کرتی رہی. اللہ نے مجھے بہت عزت دی . میں نے جتنی دیر بھی شوبز اندسٹری میںکام کیا ہے وہ بہت عزت کے ساتھ کیا ہے. یہی وجہ ہے کہ لوگ آگ آج بھی مجھے یاد رکھے ہوئے ہیں. میں کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتی تھی.
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ
نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے
ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے