قطری فضائیہ کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . میجر جنرل (پائلٹ) سلیم حماد عقیل النابت ، کمانڈر قطر امیری ایئر فورس (کیو اے ایف) پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ، انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کے ماحول اور سلامتی اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈر قاطر ایئر فورس نے پاکستان آرمڈ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ادھر انہوں نے اس سے قبل اپنے وفد کے ہمراہ آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
انکی آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔








