قاضی فائز عیسی کے فیصلے کوایک سرکلرکے ذریعے ختم کیاگیا. وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی پارٹیوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے جبکہ اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح سماعت ہوئی وہ ہم سب کے سامنے ہے، قومی اسمبلی میں بھی حکمت کےساتھ اس پر بات ہوئی،ایک قرارداد پہلے پاس ہو چکی ہے، کل بھی ایک قرارداد پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کوایک سرکلرکے ذریعے ختم کیاگیا،پھرایک 6رکنی بینچ بنادیا گیا،تین رکنی بینچ نے فل کورٹ کی استدعا مسترد کر دی عدالت میں چار تین کے فیصلے کو نظرانداز کیا گیا، عدالت میں سیاسی جماعتوں کے فریق بننے کی درخواست بھی مسترد کردی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
وہ لوگ میرے سامنے جب آتے تو نقاب پہن ہوتے تھے،اظہر مشوانی کا عدالت میں بیان
وزیر اعظم شہبازشریف نے مزید کہا ہم نے اتنا بھیانک منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا،اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبھی نہیں ہوتے دیکھا، جو خود مقدمے سے ہٹ گئے وہ دوبارہ بیٹھ گئے،کل کے فیصلے کے مطابق 17اپریل تک پنجاب حکومت نے سیکیورٹی فراہم کرنی ہے، آئین اور قانون کے ساتھ جو مذاق ہو رہا ہے وہ عوام کے سامنے آنا چاہئے۔آج قائدین کو اس لیے بلایا کہ اجتماعی سوچ کے ساتھ ٹھوس فیصلے کریں۔

Shares: