جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی دینے والے افتخار الدین کیخلاف مقدمہ درج

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے مرزا افتخارالدین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

مقدمہ جسٹس فائزعیسیٰ کی اہلیہ سریناعیسیٰ کی مدعیت میں درج کیاگیا،مقدمےمیں انسداد دہشت گردی اورالیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات لگائی گئیں

دوسری جانب اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ویڈیو کا معاملہ،ملزم افتخار الدین مرزا کو ریمانڈ کیلئے دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے ملزم کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا

واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ دھمکیوں پر مقدمہ درج کروانے تھانے پہنچ گئیں اور اندراج مقدمہ کے لئے درخواست دے دی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی جانب سے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں, ایک شخص میرے میاں کو ایک ویڈیو میں قتل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے,جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں شکایت درج کرا دی,

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس جمع کرائے گئے مواد کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرے,سپریم کورٹ کے جج کو قتل کی دھمکیاں دینا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے, پولیس ایکشن لے, جسٹس قاضی فائز عیسی کی اہلیہ نے درخواست ایس ایچ او تھانہ سیکٹریٹ اسلام آباد کے پاس خود جمع کرائی،

قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال

سرینا عیسی نے ویڈیو ثبوت ایس ایچ او کے حوالے کیا اور جمع کرائے گئے مواد کی بنا پر ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی. درخواست مین کہا گیا کہ جس ویڈیو میں دھمکی دی گئی اس میں کہا گیا ہے کہ جو آدمی بھی اسٹیبلشمنٹ میں پکڑا جائے چاہے فائز عیسیٰ ہو سامنے فایرنگ سکواڈ کے کھڑا کر دیا جائے

پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوا دیا تھا.

Leave a reply