خیبرپختونخوامیں ضم قبائلی علاقوں کی 16 جنرل نشستوں پرانتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 20 جولائی کو الیکشن ہوں گے

قبائلی اضلاع میں الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ دھاندلی کی کوشش، امیدوار بول پڑے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں الیکشن کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں کی کارنرمیٹنگز،جلسے ،جلوس،قبائلی جرگے اورریلیاں جاری ہیں، انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،رات بارہ بجے الیکشن مہم ختم ہوجائے گی .

وزیراعظم شکایت سیل کو کتنی شکایات موصول ہوئیں اور کیا عمل ہوا؟ اہم خبر

ضلع خیبر،مہمند،باجوڑ،اورکزئی ،کرم ،شمالی اورجنوبی وزیرستان میں الیکشن ہونے ہیں، 16نشتوں کے لیے انتخابی میدان 20 جولائی کوسجے گا ،الیکشن کمیشن کے مطابق 16 حلقوں میں انتخابات کے لیے 1897 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں.
مردوں کے لیے 492، خواتین کے لیے 366 علیحدہ پولنگ اسٹیشن قائم ہیں. 1039 مشترکہ پولنگ اسٹیشن ہوں گے،

پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا

الیکشن کمیشن کے مطابق سابقہ فاٹا کے حلقوں میں 464 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قراردئیے گئے ہیں، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر اندر اور باہر فوج تعینات ہوگی.

الیکشن کمشنر پیر مقبول احمد کا کہنا ہے کہ تقریباً 29 لاکھ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل ہوچکا ہے ،گنتی مکمل ہونے کے بعد پریذائیڈنگ افسران دستخط شدہ فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو دیں گے قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے ، نتائج وٹس ایپ پر فراہم کیے جائیں گے ،سات قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر 285 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،انتخابات میں 28 لاکھ1 ہزار 837 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ،امن وامان کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا،قبائلی ووٹرز ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے ضرور نکلیں ،خواتین ووٹرزبھی اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں

Shares: