قیمہ بھرے ٹماٹر
وقت : 60 سے 70 منٹ
مقدار :4عدد
اجزائے ترکیبی (الف) مقدار
مٹن قیمہ آدھا کلو
تیل ¼ کپ
پیاز (باریک کٹے ہوئے) آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر (گرائنڈ کئے ہوئے) ½کپ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
ہلدی پاؤڈر ½ چائے کا چمچ
موٹی الائچی 2عدد
سفیدزیر (ثابت) 1چائے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اجزائے ترکیبی (ب)
ٹماٹر (بڑے سائز میں) 8عدد
کش کیا ہوا پنیر ½ کپ
سجاوٹ کے لئے :
سلاد کے پتے ایک گٹھی
طریقہ کار (الف) :
ایک برتن میں تیل گرم کریں۔ پیاز شامل کرکے ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ اب لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کرکے مزید2 منٹ تک پکائیں۔ اب گرائنڈ کئے ہوئے ٹماٹر، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، ثابت ہوئی الائچی، زیرہ پاؤڈر اور خشک دھنیا پاؤڈر شامل کردیں۔ اس کو 10منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیار ہوکر تیل چھوڑ دے۔ اب اس میں مٹن قیمہ ڈال کر ایک کپ پانی شامل کردیں۔ اب 30سے35منٹ تک پکائیں تاکہ قیمہ پک جائے اور پانی خشک ہو جائے۔قیمہ بالکل خشک ہوناچاہئے۔ موٹی الائچی نکال دیں اور پکے ہوئے قیمے کو ایک طرف رکھ دیں۔
طریقہ کار (ب) :
ٹماٹروں کو پیندے سے کاٹ لیں تاکہ وہ کھڑے رہ سکیں۔ اب اوپر سے کاٹ کر ٹماٹروں کو خالی کرلیں۔ ٹماٹروں کو پکے ہوئے قیمے سے بھرلیں اور اس پر کش کیا ہوا پنیر چھڑک دیں۔ اب انہیں اوون میں سب سے اوپر گرل پر رکھیں 3سے 4منٹ تک پکنے دیں یہاں تک کہ پنیر ہلکا براؤن ہو جائے۔ سلاد کے پتوں پررکھ کر گرم گرم پیش کریں۔ بھرے ہوئے ٹماٹر فوراً پیش کردیں ورنہ وہ نرم پڑ جائیں گے۔