حکمران نے تو اپنے کپڑے نہیں بیچے لیکن قوم کو اس پر مجبور کیا ،سراج الحق

sirajulhaq

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت خیبرپختونخوا میں تکلیف دہ لمحہ ہے، پولیس لائن سانحہ بڑا واقعہ ہے،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پولیس لائن واقعہ کسی قبائلی علاقے میں نہیں محافظوں کی جگہ پر ہوا ،اگر اپنی حفاظت نہیں کرسکتے تو دھرتی کی کیا کریں گے؟ آئی جی پی نے اپنی نااہلی کا اعلان کیا ہے لیکن یہ حل نہیں، حکمران بھی اپنی نااہلی کا اعلان کریں، ظلم پر خاموش رہیں گے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، حکمرانوں کی معاشی پالیساں وعدے پانی پر لیکر ثابت ہوگئے ،حکمران نے تو اپنے کپڑے نہیں بیچے لیکن قوم کو اس پر مجبور کیا آج وزیراعظم ،صدر سمیت تمام حکمرانوں کو استعفیٰ دینا چاہیے، 8فروری کو پشاور میں خیبرپختونخوا بچاؤ احتجاجی مارچ ہو گا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

قبل ازیں جماعت اسلامی نے مہنگائی مارچ کا اعلان کر دیا، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی آئی ایم ایف کی شرائط کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی۔ 10،11،12 فروری کو لاہور تا راولپنڈی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف عوامی روڈ مارچ کیا جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق مارچ کی قیادت کریں گے ۔کارواں میں جماعت اسلامی کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت کے ساتھ کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوگی  حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہے ۔وزیر خزانہ کی جانب سے آئی ایم ایف کی تمام سخت شرائط کو من وعن قبول کرنے اور عوام پر مزید ٹیکس لگانے کی حامی بھرنے سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے عالمی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال کو انتہائی خراب قرار دے رہے ہیں روپے کی بے قدری سے وسیع معاشی اثرات پڑیں گے ایک طرف ایل پی جی کی قیمت میں 60روپے فی کلو اضافہ سے عوام کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گا ،جبکہ دوسری جانب بینکوں کا ایل سیز کھولنے سے انکار سے ملک کے اندر ایندھن کی قلت اور انڈسٹریز تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے س اقدام سے ایک کروڑ سے زائد مزدور بے روزگار ہوں گے

Comments are closed.