نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اسلام آباد میں وزارت داخلہ کا دورہ کیا اور نئے ویزہ نظام کا آغاز کیا۔
انہوں نے شہداء کی یادگاری تصاویر کی ایک گیلری کا بھی افتتاح کیا۔نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزارت داخلہ میں "وال آف مرٹائرز” (شہداء کی یادگاری تصاویر کی گیلری) کی افتتاحی تقریب بھی ہوئی جسکا نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے افتتاح کیا۔ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین، صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور اور ديگر شہداء کے ورثاء اور لواحقین نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارلحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری نہیں آئے گی تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا،وزارت داخلہ نے بہترین خدمات انجام دی ہیں،قوم ہمیشہ شہدا کی مقروض رہے گی،ہمارے پاس کچھ نہیں جس سے ان لوگوں کے غموں کا مداوا ہو، شہدا کی پیشی سیدھی اللہ تعالیٰ کے سامنے ہوتی ہے،قرآن پاک نے شہدا کیلئے علیحدہ گفتگو کی ہے،معاشرہ بھی شدا کو الگ نظر سے دیکھے، شہدا عام لوگ نہیں ہوتے خواص میں سے ہوتے ہیں،ہم گفتگو کرکے چلے جاتے ہیں، شہدا کے لواحقین نے اس درد کو ساتھ لیکر چلنا ہوتا ہے، قوم شہدا کے لواحقین کی مقروض رہے گی،
حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان
تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں
” ہیلتھ لیوی کے نفاذ میں تاخیر کیوں” تحریر: افشین
اگر کھلے مقام پر کوئی سگریٹ پی رہا ہو تو اسکو "گھوریں”
تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں
تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی