امریکی سفیرسے رابطہ، قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے،ریحام خان

0
43

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کو امریکی غلامی سے نکالنے والے عمران خان نے اب امریکہ سے رابطے شروع کر دیئے ہیں

خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد قبول کی، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے امریکی قونصلر جنرل سے ملاقات کی، تو وہیں گزشتہ شام عمران خان نے امریکی سفیر سے ویڈیو کال پر بات کی، عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف چوہدری پرویز الٰہی سے امریکا کے قونصل جنرل نے ملاقات کی اور دوسری طرف امریکی سفیر نے "کے پی” کے وزیراعلی سے ملاقات کی۔ اطلاعات ہیں کہ وزیراعلی’ کے پی’ نے امریکی سفیر کی انتشار خان سے وڈیو کال پر بات بھی کروائی لیکن قوم یوتھ کو ابھی بھی امریکی سازش کا چورن بیچا جارہا ہے

ٹویٹر پر ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا سازش کرنے والے امریکیوں سے 36 گاڑیوں کا تحفہ لے کر اور امریکن سفیر کو کال کرکے اپنی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے جان چھڑانے اور تمہارے منتخب کردہ وزیراعلی پرویز الہی کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد بھی تمہارا حقیقی آزادی کا چورن بکتا رہے گا ۔

عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

Leave a reply