قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کا بڑا دھوکہ،اپوزیشن سیخ پا

0
51

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کا بڑا دھوکہ،اپوزیشن سیخ پا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں فرانس کے سفیر کی بے دخلی کے حوالہ سے پیش کی گئی قرارداد کو ایجنڈے میں شامل ہی نہیں کیا

اپوزیشن کے احتجاج کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، اجلاس ملتوی ہونے کے بعد ن لیگی رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کی ہے، رہ نما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا،

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے جو کہا وہ جذبات میں نہیں بلکہ حقیقت میں کہا، ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، کوئی بات نہیں کرنے دے گا تو اس کے لیے میرے پاس کوئی عزت نہیں،اپوزیشن کے کسی بھی فرد کو آج بولنے کی اجازت نہیں دی گئی،

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے جو قرارداد پیش کی اس کو ایوان کی کارروائی کے ایجنڈے سے بھی ہٹا دیا،پورے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے، حکومت نے اس حوالے سے بھی ہمیں کوئی جواب نہیں دیا،اس قرار داد کی کوئی سرکاری حیثیت نہیں ہے، حکومت نے قوم کے جذبات سے کھیلا ہے، حکومت معافی مانگے اور اجلاس جاری رکھے، قرارداد پر بحث ہونی چاہئے، حکومت نے دھوکا کیا ہے ااور ہمیشہ سے ہی دھوکا کرتی آ رہی ہے، حکومت کا کام صرف اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائی رہ گئی ہے،حکومت سے کہا تھا کہ وہ اپنی پالیسی دے، لیکن کوئی جواب نہیں ملا

Leave a reply