قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ نے آج کے اسمبلی اجلاس میں ایک بار پھر دھوکہ دے دیا ہے

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کا وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو نامزد کیا تھا اسکے بعد ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیں گے، چوھدری برادران میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں تا ہم بعد میں ایک پریس ریلیز جاری کی گئی تھی جس میں چودھری شجاعت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے ہوتے ہیں

تا ہم دیکھنے میں ایسا نہیں لگ رہا، تین اپریل کو قومی اسمبلی اجلاس میں طارق بشیر چیمہ اور چوھدری سالک حسین اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے تھے، آج ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں بھی دونوں رہنما اپوزیشن بینچوں پر ہی بیٹھے ہیں، جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ وہ حکومت کے خلاف ووٹ دیں گے، ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے 176 اراکین کی فہرست جاری کی اس میں ق لیگ کے دو اراکین بھی شامل ہیں

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا

وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں خود گھر بھیجنا پڑے گا.

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

Comments are closed.