قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابی قوانین،اہم اجلاس طلب

8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید
0
42
qomi assambly

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ قومی اسمبلی 8 اگست کو تحلیل ہوگی،جو بھی فیصلہ ہو گا آگاہ کیا جائے،

اس سے قبل میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اپنی آئینی مدت سے چار روز قبل آٹھ اگست کو تحلیل کردی جائے گی قومی اسمبلی کی تحلیل کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی جائے گی صدر مملکت نے سمری پر دستخط نہ کیے تو اسمبلی اڑتالیس گھنٹے بعد تحلیل ہوجائے گی قومی اسمبلی کی آئینی مدت بارہ اگست رات بارہ بجے تک ہے آئینی و قانونی ماہرین کے مطابق قبل از وقت اسمبلی کی تحلیل سے نوے دن میں الیکشن کرانا ہوگا۔ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کریں تو ساٹھ دن میں انتخابات کرانا ہوتا ہے

قومی اسمبلی کی تحلیل اور نئے انتخابی قوانین کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 20 جولائی کو آئینی کمیٹی کا اہم اجلاس بلا لیا،ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق اجلاس میں حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق ،نوید قمر ،اٹارنی جنرل ،اسلم بھوتانی ،قادر مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے پر بھی غور ہوگا

قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے یا مدت پوری کرکے از خود تحلیل ہوجانے کے سیاسی فوائد و نقصانات پر بھی غور ہوگا قومی اسمبلی میں زیر التوا اہم قوانین کو اس کی مدت سے قبل پاس کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی

بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

Leave a reply