وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد،اپوزیشن کا وار یا عمران خان کا سرپرائز؟
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ: قومی اسمبلی کا اجلاس ظہر کی نماز کے بعد شروع ہو گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر آمد ہوئی آصف زرداری اور شہبازشریف میں ووٹنگ پر حکومت کے تاخیری ہتھکنڈوں پر بات چیت ہوئی ، سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انشا اللہ آج ووٹنگ ہوجائے گی،ہم بدلہ لینے وا لا کام نہیں کرتے ہیں،پارلیمنٹ میں جو ہورہا ہے سب دیکھ رہے ہیں،عمران خان کے ساتھ بات ہوسکتی ہے یا نہیں یہ تو شہباز شریف بتائیں گے، شہباز شریف کے ساتھ ہیں،
وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد،اپوزیشن کا وار یا عمران خان کا سرپرائز؟ حکومت کو قومی اسمبلی میں سرپرائز لمحے کی تلاش ہے ،حکومت کی پلاننگ ہے کہ اراکین قومی اسمبلی اجلاس سے باہر نکلیں اور جب اپوزیشن کے اراکین کم ہوں اسی وقت عدم اعتماد پر ووٹنگ کروا دی جائے، تاہم اپوزیشن نے حکومتی چال کو سمجھ لیا اور فیصلہ کیا کہ تمام اراکین ایوان میں ہر وقت موجود رہیں حکومت کو ایوان میں نمبرز گیم میں 172سے کم اراکین کی موجودگی کا انتظار ہے تا ہم اپوزیشن نے سب کو کہہ دیا ہے کہ ایوان سے باہر کوئی نہیں جائے گا، ایوان میں ظہر کی اذان بھی دے دی گئی ہے،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ قومی اسمبلی کا اجلاس ظہر کی نماز کے بعد شروع ہو گا
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر آفس پہنچ گئے انہوں نے جانبدار سپیکر پر آرٹیکل 95 کی آئینی کمانڈ اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر زور دیا عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں نتائج کے لیے تیار رہنے کی وارننگ بھی دی
اپوزیشن ارکان بھی اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اسپیکر سے مذاکرات کے لیے آنے والے اپوزیشن ارکان کے وفد میں مولانا اسعد محمود، سعد رفیق، ایازصادق، رانا ثناء اللّٰہ، محسن داوڑ، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، نوید قمر اور دیگر شامل ہیں اپوزیشن کے وفد نے واضح کیا کہ عدالتی حکم اور اسمبلی قواعد کی رو سے کوئی ایجنڈا لیا نہیں جا سکتا، تحریکِ عدم اعتماد پارلیمانی، جمہوری اور آئینی اقدام ہے
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا ,اجلاس میں سینئر قیادت اور قانونی ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا بھی وزیراعظم عمرا ن خان سے رابطہ ہواہے ، اسد قیصر نے ایوان کی کاروائی کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا،
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا
سپیکر اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے، اسکے باوجود وہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسمبلی بحال کرتے ہوئے سپیکر کو اجلاس بلانے اور تحریک عدم اعتماد پر کارروائی کی ہدایت کی تھی، اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا تو سپیکر نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل کروں گا، چاہتا ہوں کہ غیرملکی سازش پر بات ہو۔
سپیکر نے شہبازشریف کو مخاطب کر کے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھاہے ، میں من وعن اس کے مطابق کارروائی کروں گا ، اس میں اہم بات یہ بھی ہے ، انٹرنیشنل سازش کے حوالے سے جو بات اٹھی ہے ،اس پر بھی ہم چاہتے ہیں کہ بات ہو
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آئین شکنی کی گنجائش ہے نہ ہوگی پاکستان کی تاریخ آئین شکنی کےواقعات سے بھری ہے،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہیں لیکن سر تسلیم خم کرتے ہیں تحریک کو پیش کرنا اپوزیشن کا حق ہے اور اس کا دفاع کرنا ہمارا فرض ہے 12اکتوبر 1999 میں آئین شکنی ہوئی ،بلاول بھٹو نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل کہا کہ کوئی نظریہ ضرورت قبول نہیں کریں گے وقت آگیا ہے کہ آج ہمیں نظریہ ضرورت کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہےماضی آئین میں ترمیم کی اجازت بھی عدالتوں کی طرف سے دیدی گئی میرے وزیر اعظم نے کہا فیصلے سے مایوس ہوں لیکن اعلیٰ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں عدالتی تاریخ کا حصہ ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے ڈکٹیٹر کو آئین میں ترمیم کی اجازت دی، آج 3اپریل ہے اس دن جو ہوا دہرانا نہیں چاہتا،اتوار کو دفاتر کھولے گئے اور کارروائی کا آغاز ہوا کارروائی کے بعد متفقہ طور پر اسمبلی رولنگ کو مسترد کیا گیا،اپوزیشن کئی سال سے نئے انتخابات کا مطالبہ کررہی ہے،متحدہ اپوزیشن عدالت کیوں گئی اورسوموٹو کیوں لیا گیا اس کا پس منظر ہے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر دوستوں کو اعتراض تھا عدالت نے فیصلہ سنا دیا جہاں بیرونی سازش ہورہی ہے اس کی تحقیق ہونی چاہیے،نیشنل سیکیورٹی کونسل اعلی ٰترین فورم ہے،نیشنل سیکیورٹی کونسل میں لیٹر کا بھی ذکر ہوا ،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی لیٹر کو دیکھ کر نتیجے پر پہنچی کہ مراسلہ صحیح اور معاملہ حساس ہے،دفتر خارجہ کو حکم دیا جاتا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن میں احتجاج کیا جائے ہم نے اسلام آباد اور واشنگٹن دونوں جگہ احتجاج کیا
قبل ازیں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں 176 اراکین نے شرکت کی ہے جبکہ عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے اپوزیشن کو 172 ووٹ درکار ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ووٹنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے تحریک عدم اعتماد جمہوری اور آئینی حق ہے ۔ ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پوری دنیا میں اپنی انا کے اشتہارلگارہے ہیں اسپیکر صاحب مسلسل بنی گالہ فون ملارہے ہیں ،فون نہیں مل رہا ، اسمبلی اجلاس میں تاخیر سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ اجلاس میں تاخیر کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کررہے ہیں،پاکستان کا آئین اور نظام ایک شخص کی انا کا شکار نہیں ہوسکتا، عمران خان فاشسٹ ہے، اس میں اسپورٹس مین شپ نہیں ہے،آج ہر حال میں ووٹنگ ہوگی، اس وائرس کو نکال کر جائینگے عمران خان ایک کمرے میں چھپے ہوئے ہیں اور صورتحال کا سامنا نہیں کررہے،اسپیکر کو اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں مل رہی حکومتی وزرا سے بات کی ہے،وہ مسکرا رہے ہیں اور بے بس ہیں
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی قوم کے لیے ڈٹ کے کھڑے ہیں عدالتوں کے فیصلوں کا ہمیشہ احترام کرتے ہیں ،عدالت کے فیصلے پر عمل کیا جائے گا ،زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں بیرونی آقاوں سے مل کر پاکستان کے خلاف سازش کی گئی ،ہم سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتے،نیب کے دفاتر پر پتھراو نہیں کرتے،ن لیگ کا خاصہ ہے کہ وہ ججز کو متنازعہ بناتے رہے ہیں ، ہر بدمعاش جو پکڑا جاتا تھا مریم بی بی کہتی تھی کہ یہ پارٹی کا سرمایہ ہے، ہماری حکومت نے 55لاکھ نوکریاں دیں
ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے اپنی رولنگ پر فخر ہے اور ملک بھر سے مبارکبادیں ملی ہیں
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کنول شوذب نے کہا ہے کہ بات نمبر گیم سے آگے نکل گئی مویشی کی طرح لائے گئے ، بعد میں کیا ہوگا دیکھیں گے ،یہ پہلے ہیلمٹ اب زرہ پہن کر اپنے حلقوں میں جائیں گے اپوزیشن غداری کا مقدمہ چلانا چاہتی ہے تو ضرور چلائے ہم سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوس ہوئے،سپریم کورٹ کا فیصلہ عوامی امنگوں کے خلاف تھا ،ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے بلاول کہتے ہیں کہ ہم ای وی ایم سے الیکشن نہیں کروائیں گے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا ؟ الیکشن کا اپوزیشن نے شور مچارکھا تھا اب ہورہےہیں تو بھاگ رہے ہیں
لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت
پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار
وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز