مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،بلاول بھٹو

0
47

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2018کے انتخابات میں آر ٹی ایس متنازعہ بنا ،اب الیکٹرونک ووٹنگ مشین آر ٹی ایس پلس ثابت ہوگا وزیر خارجہ بننے سے متعلق فیصلہ پارٹی کرے گی،اس وقت ساری توجہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے پر ہے-

باغی ٹی وی : بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر کے مواخذے اور مولانا فضل الرحمان کو صدر بنانے سے متعلق فیصلہ نہیں ہوا،کم عمر ضرور ہوں لیکن والدہ کی سیاست، مشکلات اور نقصان کو دیکھا ہے،صدارتی امیدوار کا فیصلہ پاکستان کی سوچ اور پارلیمان کے فیصلے کے مطابق ہوگا جس کے پاس اکثریت ہوگی صدر بننا اس کا حق ہوگا-

چئیر مین پی پی نے کہا کہ میمو گیٹ کمیشن بھی جمہوریت کے خلاف سازش تھا، خط کے معاملے پر کمیشن کا قیام میمو گیٹ ٹو ہے جو ایک ناکام سازش کی کوشش ہے،حکومت نے خط کے معاملے پر وزارت خارجہ اور قومی سلامتی کمیٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی،حکومت کےخلاف اگر واقعی کوئی سازش ہے تو کوئی پاکستانی اسے قبول نہیں کرے گا-

پیپلزپارٹی رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ آج قانون کی حکمرانی کا دن ہے ، نمبرپورے ہیں، منحرف اراکین کو مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے-

خالد مگسی نے کہا کہ ہمیں انہی لوگوں کے ساتھ سیاست کرنی ہے ، نیوٹرل نام کی کی طرح رجیم کا نام بھی گڑ بڑ کردیا گیا ہے-

ن لیگی رہنمامرتضٰی جاوید عباسی نے کہا کہ ہوسکتا ہے اقتدار کو بچانے کیلئے حکومت سرپرائز کی کوشش کرے ،سپریم کورٹ نے آج ووٹنگ کا حکم دیا ہے اگرآج دوبارہ آئین شکنی کی تو پھر عدالت میں جائیں گے-

Leave a reply