قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر

قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے

قومی اسمبلی اجلاس میں ایک خاتون رکن اسمبلی گیند لے کر پہنچ گئیں جس پر لکھا ہوا ہے آخری گیند،اجلاس میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی وزیراعظم عمران خان اپنے ساتھ اجلاس میں کرکٹ بال بھی ساتھ لیکر آئی ہیں جس پر انہوں نے ’آخری بال‘ اور ’گو نیازی گو‘ بھی لکھا ہوا ہے۔ گیند کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، ن لیگی ترجمان مریم اونگزیب نے بھی گیند کی تصویر ٹویٹ کی ہے، گیند اراکین اسمبلی سے ہوتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو تک پہنچ گئی جو ایوان میں کاروائی دیکھ رہی تھیں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آخری گیند عمران صاحب کو پالیمنٹ کے اندر ڈھونڈ رہی ہے وہ لاپتہ ہیں

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لے بھائی کھیل لے آخری بال اور جان چھوڑ دے،مغرور،بدتمیز اور کرپٹ تو تھا ہی اب روندو،بزدل اور بھگوڑا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے کہ آخری گیند تک مقابلہ کروں گا تا ہم قومی اسمبلی میں آج آخری گیند انکا انتظار کرتی رہی، وزیراعظم عمران خان نظر نہ آئے

قبل ازیں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے مطابق پارلیمان 3اپریل کی پوزیشن پر واپس آئی ہے،آج ہرحال میں ووٹنگ کرنالازمی ہے بصورت دیگرعدالت کی توہین ہوگی،اسپیکر عدالتی فیصلے پر عمل کرنے کا پابند ہےعدالتی فیصلے کا تقاضا ہے کہ آئین اور قانون کےمطابق ایوان چلایا جائے،معلوم ہوتا ہے کہ اسپیکر نے ڈپٹی اسپیکر کی روش پر عمل پیرا ہیں اسد قیصر اسپیکر بننے کا مظاہرہ کریں بنی گالہ کا ٹائیگر نہ بنیں،عجیب کھیل ہے کھلاڑی گراؤنڈ میں ہیں اور کپتان غائب ہے،کپتان جس کپتان نے آخری گیند تک لڑنا تھا وہ گراونڈ کے بجائے تماشائیوں میں بیٹھ کرمیچ دیکھ رہا ہے،عمران نیازی ہمت اورغیرت دکھاؤ رولزکےمطابق میچ کھیلو،تم ٹائیگر فورس کو غیرت کا سبق دے رہے ہوخود بھاگے ہوئے ہوانشاءاللہ عمران کا سیاسی جنازہ اپوزیشن کے ہاتھوں دھوم دھام سےنکلے گا،

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب

آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے

پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت

پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار

وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز

قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ

اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ

عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو

قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟

قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی

آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ

بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟

قومی اسمبلی اجلاس ،قریشی کا خطاب،بلاول کی منتیں،شیری مزاری کی وضاحت

Comments are closed.