قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے.

ادارہ قومی بچت نے مختلف قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں اضافہ کردیا ، نئی شرح منافع کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہداء فیملی ویلفیئر پر شرح منافع 16.56 فیصد کردی گئی جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر سالانہ شرح منافع 18.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹس پر منافع 16.56 فیصد کردیا گیا، شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع بھی بڑھادی گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر 1 کروڑ پر 1 لاکھ 7 ہزار روپے منافع ملے گا، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر بھی شرح منافع میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب گیلپ پاکستان کا پانچ سو سے زائد کاروباری اداروں کی رائے پر مبنی بزنس کانفیڈنس انڈیکس جاری کر دیا گیا ہے. سروے میں 90 فیصد کاروباری اداروں نے ملکی سمت کو غلط قرار دیا جبکہ 66 فیصد نے کاروباری حالات خراب ہونے کا شکوہ کیا۔

سروے نتائج کے مطابق 61 فیصد تاجر مستقبل میں معاشی حالات میں بہتری سے بھی مایوس نظر آئے البتہ 38 فیصد نے پُرامید ہونے کا اظہار کیا۔ سروے میں مسائل سے متعلق سوال پر 45 فیصد تاجروں نے مہنگائی کو سب سے اہم مسئلہ قرار دیا جبکہ 16 فیصد نے کرنسی کی قدر میں کمی اور 7 فیصد سے کم نے حکومت سے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بھارت کے پاس اب کچھ نہیں اسلیے پانی کے مسئلے کو اٹھا رہا ہے،شیری رحمان
بنیادی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کی میڈیا پر تشہیر روکنے کا حکم
میں نہیں مانتی کہ میری وجہ سے ٹرمپ جیل جانے کے حقدار بنتے،اسٹورمی
پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا اضافی نوٹ
بھگڈر سے ہلاکتوں کا کیس، فیکٹری مالک کی درخواست ضمانت پر فیصلہ
پاکستان جلد الیکشن کی طرف جائے گا، آئین کی حکمرانی برقرار رہے گی ,اسد عمر
یو اے ای نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کی معاشی معاونت کی،چیئرمین سینیٹ
72 فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان کے ممکنہ ڈیفالٹ کی خبروں پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بہتری کیلئے اقدامات کرنے مطالبہ کیا۔

Shares: