قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز میں ٹریننگ اور میڈیا کانفرنسز کی تفصیلات

21 جولائی کو انگلینڈ سے بارباڈوس پہنچنے والا قومی کرکٹ اسکواڈ ایک روزہ آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد 23 جولائی بروز جمعہ سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

اس دوران قومی اسکواڈ چار روز تک نیٹ سیشنز میں شرکت کرے گا۔ ٹیم منیجمنٹ کی خواہش پر ان نیٹ سیشنز کو سینیریو میچز میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کا آغاز 27 جولائی سے ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم سیریز کے ابتدائی دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز27 اور 28 جولائی کو کینسنگٹن اوول ، برج ٹاؤن میں کھیلے گی۔ سیریز کے تیسرے، چوتھے اور پانچویں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بالترتیب 31 جولائی، یکم اور تین اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

اس دوران قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو بارباڈوس پہنچیں گے۔ وہ میزبان ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلیں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دونوں ٹیسٹ میچز جمیکا میں کھیلے جائیں گے۔

اس موقع پر ابراہیم بادیس قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیا اینڈ ڈیجیٹل کنٹینٹ منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جن سے Ibrahim.badees@pcb.com.pk اور 00923454743486 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ ٹیم کی مصروفیات مندرجہ ذیل ہیں:

23 تا 25 جولائی:

صبح 9 سے دوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشنز
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق 23 جولائی بروز جمعے کو ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ سیشن کا آغاز صبح 8:30 بجے مقامی وقت (شام 5:30 بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

26 جولائی:
صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوز پی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

27 جولائی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

28 جولائی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

29 جولائی:
صبح 9 سے دوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

30 جولائی:
دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

31 جولائی:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

یکم اگست:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

2 اگست:
صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

3اگست:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ

4 اگست:
قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ سیشن کا آغاز صبح 8:30 بجے مقامی وقت (شام 5:30 بجے پاکستان ٹائم) پر ہوگا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

5 اگست:
دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

6 اور 7 اگست:
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا دو روزہ وارم اپ میچ

8 اگست:
قومی ٹیسٹ اسکواڈ کی جمیکا روانگی

9 اگست:
صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کرے گا۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

کوویڈ 19 ٹیسٹنگ اور روم آئسولیشن

10 اگست:
صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

11 اگست:
صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

12 تا 16 اگست:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ

17 تا 18 اگست:
صبح 9 سےدوپہر 12 بجےتک (کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

19 اگست:
صبح 9 بجے مقامی وقت (6 بجے پاکستان ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔ ورچوئل سیشن میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان سیشن کے آغاز سے کم از کم 2 گھنٹے قبل ابراہیم بادیس سے رابطہ کریں۔

دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک(کیریبیئن ٹائم): قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن
اس ٹریننگ سیشن کی ویڈیوز اور فوٹوزپی سی بی فراہم کرے گا جو ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

20 تا 24 اگست:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ

25 اگست:
قومی اسکواڈ کی وطن واپسی

اسکواڈز:
ٹی ٹونٹی: بابر اعظم (کپتان)(سینٹرل پنجاب) ، شاداب خان (نائب کپتان) (ناردرن)، ارشد اقبال (خیبرپختونخوا)، اعظم خان (سندھ) ، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، صہیب مقصود(سدرن پنجاب)، حارث رؤف(ناردرن) ، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عماد وسیم (ناردرن)، محمد حفیظ (خیبرپختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد رضوان(وکٹ کیپر)(خیبرپختونخوا) ، محمد وسیم جونیئر (خیبرپختونخوا)، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شرجیل خان(سندھ) اور عثمان قادر(سینٹرل پنجاب)۔

ٹیسٹ: بابر اعظم (کپتان) (سینٹرل پنجاب)، محمد رضوان (نائب کپتان) (وکٹ کیپر) (خیبرپختونخوا) ، عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عابد علی (سینٹرل پنجاب)، اظہر علی (سینٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث رؤف (ناردرن)، حسن علی (سینٹرل پنجاب) ، عمران بٹ (بلوچستان)،محمد عباس (سدرن پنجاب) محمد نواز (ناردرن)،نسیم شاہ (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، ساجد خان (خیبرپختونخوا) ، سرفراز احمد(وکٹ کیپر)(سندھ) ، سعود شکیل (سندھ)، شاہین شاہ آفریدی (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ)، یاسر شاہ (بلوچستان) اور زاہد محمود(سدرن پنجاب)۔

شیڈول:

27 جولائی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسنگٹن اوول ، بارباڈوس
28 جولائی:دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، کینسگٹن اوول ، بارباڈوس
31 جولائی: تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
یکم اگست:چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
3 اگست: پانچواں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا
6 تا 7 اگست: دو روزہ پریکٹس میچ ، گیانا
12 تا 16 اگست: پہلا ٹیسٹ میچ، سبینہ پارک ، جمیکا
20تا24 اگست: دوسرا ٹیسٹ میچ، سبینا پارک ، جمیکا
25 اگست: وطن واپسی

Shares: