قومی دولت چرانے والے صرف این آراو چاہتے ہیں، وزیراعظم

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی جس کے دوران قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ قومی دولت چرانے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ قومی دولت چوری کرنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے۔ منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا۔

ملاقات کے دوران مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں ، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائیگا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی ہے، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے.

آصف زرداری کی مشکلات بڑھ گئیں، نیب نے بڑا حکم دے دیا


واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ، قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کر دیئے۔ نیب کا موقف ہے کہ آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا، نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سابق صدر کی ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بنچ آج 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔ عدالت نے آصف زرداری کو آج تک عبوری ضمانت دے رکھی ہے۔ عدالت نے آصف زرداری کے وکیل اور نیب سے دلائل طلب کر رکھے ہیں

Shares: