قومی مسائل کیسے حل ہوں گے؟ کور کمیٹی اجلاس میں وزیراعظم نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق صدر پرویز مشرف کیس سے متعلق عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

کور کمیٹی اجلاس میں اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کے لئے کردار ادا کرنے اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ ادارے اپنے آئینی اور قانونی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے فرائض سرانجام دیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی اور قانونی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں معاونت کو یقینی بنائے گی۔ افواج پاکستان نے ملک کو پرامن بنانے کے لئے لازوال قربانیاں دیں۔ بیرونی قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کے لئے جن سازشوں میں مصروف ہیں، ان میں انھیں ناکامی ہوگی۔ ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

کور کمیٹی اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور وزرا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ خصوصی عدالت اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بیانات نہ دیں۔

کور کمیٹی اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان کسی ایک ملک نہیں بلکہ مسلم امہ کی یکجہتی کا خواہاں ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں اتحاد کے لیے کوشاں رہے گا۔ وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا منسوخی پر قیاس آرائیاں کی گئیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس سے متعلق اصل محرکات سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں۔ ہم نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے۔ حکومت کا مقصد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا موقف ہے کہ ہم نے قانون کا دفاع اور انصاف کا ساتھ دینا ہے۔

الیکشن کمیشن کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسے پارلیمنٹ نے حل کرنا ہے۔ اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث الیکشن کمیشن کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ وزیراعظم نے پارلیمانی کمیٹی کو مسئلے کے حل کا دوبارہ ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی ایک نام پر اتفاق کر لیا جائے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان سے باہر جانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ حکومت کو بھیجا۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں، کوئی مقدس گائے نہیں، مریم نواز کی خواہش نہیں ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر عمل ہوگا۔

پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا، تین ججز پر مشتمل خصوصی عدالت نے دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلے بعد میں سنایا جائے گا

Shares: