قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے قومی سلامتی کمیٹی کے حوالہ سے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے
جمعے کو امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان جیلینا پورٹر سے پریس بریفنگ میں سوال کیا گیا کہ پاکستان کے نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئی غیر ملکی سازش نہیں ہوئی۔ آپ اس پر کیا تبصرہ کریں گی؟
ترجمان امریکہ محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے نیشنل سیکیورٹی میٹنگ میں بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیشہ سے کہہ رہے ہیں امریکی مداخلت جیسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان سے دیرینہ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ہمیشہ خوشحال اور جمہوری پاکستان کو امریکی مفادات کےلیے اہم سمجھا ہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ ایجنسیوں نے قومی سلامتی کمیٹی کو بریفنگ دی اور کہا کہ غیر ملکی سازش سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا ،جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں واشنگٹن سے پاکستانی سفارتخانے کے مراسلے کا جائزہ لیا گیا،سابق پاکستانی سفیر نے قومی سلامتی کمیٹی کو مراسلے سے متعلق بریفنگ دی،تمام سیکیورٹی ایجنسیز نے خط کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد متفقہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی،
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی
بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بیرونی مداخلت ثابت ہو گئی تو وزارت عظمیٰ چھوڑ دوں گا
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کس نے بھیجا؟ بحث جاری
دھمکی آمیز خط کونسی شخصیت کو دکھانا چاہتے ہیں؟ حکومت کا بڑا اعلان
وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
قوم سے خطاب مؤخر،خط کس نے لکھا ؟کتنی سخت زبان،کیا پیغام،عمران خان نے سب بتا دیا
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار