قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور شعیب ملک کی انگلینڈ روانگی کا شیڈیول جاری
باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ شاہد اسلم آج رات گئے انگلینڈ روانہ ہوں گے،
شاہد اسلم والد کی وفات کے باعث گذشتہ ہفتے وطن واپس آگئے تھے.آلراؤنڈر شعیب ملک اگست کے دوسرے ہفتے میں انگلینڈ پہنچیں گے.شعیب ملک کی 12 اگست کو انگلینڈ روانگی کے انتظامات کیے جارہے ہیں، شعیب ملک کی بیرون ملک سفر کے لیے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی شرط لازمی ہے،