عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قومی کسی قسم کی دھاندلی یا غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں قوم کسی قسم کی دھاندلی یا حکومت کی غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 16, 2022
انہوں نے کہا کہ قوم عمران خان کو ووٹ دینا چاہتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے، اگر راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو اپنی لپیٹ میں لے گی لہذا میری گزارش ہے کہ اس الیکشن کو شفاف طریقے سے ہونے دیا جائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے والے عقل کے اندھوں کو نہیں پتا کہ یہ سپریم کورٹ کا اضافی نوٹ ہے، ایک دو ووٹوں سے مسلط کیے گئے لوگوں میں عقل کی شدید کمی پائی جاتی ہے۔