فاسٹ باولر محمد عامر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ ۔ محمدعامر کو حارث روف چھٹا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نےمحمد عامر سے رابطہ کرکے ان سے بات کی ہے. فاسٹ باولر طریقہ کار کے مطابق تمام مراحل سے گذر کر انگلینڈ روانہ ہوں گے. ذرائع
محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کا اعلان آئندہ چند روزمیں کیا جائے گا. محمد عامر نے گھر میں بچے کی ولادت کے باعث انگلینڈ جانے سے معذرت کی تھی .محمد عامر کے ہاں چند روزقبل بیٹی کی ولادت ہوئی ہے . حارث روف کا اگلا ٹیسٹ 15 روز بعد کروایا جائے گا ۔ ذرائع







