عامر لیاقت نے استعفیٰ وزیراعظم کو دے دیا،وزیراعظم نے کیا جواب دیا؟ عامر لیاقت نے خود بتا دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کر دیا

عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کر دیا

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی میں مسائل حل نہ ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے آپ ہمارا ساتھ دیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات، 4صفحات پر مشتمل استعفی مستردکردیا،اس پر بات نہیں ہوگی اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، انہوں نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہااور کہا یہی ایک سیاسی سوجھ بوجھ اور عوام کا درد رکھنے والے منتخب رہنما کا کردار ہوناچاہیے

عامر لیاقت کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو،کچھ چھوڑنے کی ضرورت نہیں، تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بناناہے، اپنے حلقے اور کراچی کے لیے تمہاری آواز کی قدر کرتا ہوں، وہ تمہاری نہیں پی ٹی آئی اور میری آواز تھی،مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت میں پارٹی سے مسائل کے لیے اٹھنے والی آوازیں جو نظم و ضبط میں ہوں وہ پارٹی کو آکے لے کر جاتی ہیں ،خوش ہوں کہ تم نے کراچی کی آواز بن کر م سب کی توجہ مبذول کرائی تم جانتے ہو اور تم نے کہا بھی کہ میں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا مسئلہ سمجھتا ہوں، ان شا اللہ سب حل ہوجائے گا

وزیراعظم عمران خان کا عامر لیاقت سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ بجلی،پانی اور بہترین زندگی پاکستان اور بالخصوص کراچی کے ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق ہم اس کو دیں گے، عامر، مسائل بہت ہیں، تم ایک سیاسی ذہن رکھنے والے دوست ااور ہارٹی رہنما ہو،تمہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ذمے داریوں سے تمہیں منہ نہیں موڑنے دوں گا، ساتھ ہواور رہوگے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ تم نے جتنے مسائل کا ابھی ذکر کیا ہے کے الیکٹرک، پانی اور سیوریج، ترقیاتی منصوبے،رکے ہوئے کام، یہ سب کچھ میرے علم میں ہےاورکراچی میرے لیے سب سے اہم شہر ہے، مجھے یاد ہے تم نے کہا تھا ہم کلین سوئپ کریں گے اور ہم نے کیا، اب ہم مسائل کو کلین سوئپ کریں گے،

Leave a reply