قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کا تجربہ بہت اچھارہا ہے ۔ جب سے ڈربی میں آئے ہیں بہت اچھی سہولیات موجود ہیں ۔ بہترین ماحول ہمیں یہاں ملاہے ۔ کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے ۔ انٹرا اسکواڈ میچ میں ووسٹر میں بلے بازوں نے بہتر کارکردگی دکھائی ۔ مختلف کنڈیشنز میں کھلاڑیوں کو ٹریننگ کروارہے ہیں ۔ ڈربی میں دوسرے میچ میں باولنگ کے لئے بہتر کنڈیشنز تھیں ۔ ٹیسٹ میچ سے قبل کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی ہیں ۔ جب کاونٹیز کے ساتھ میچ کھیلتے ہیں تو باولرز مختلف ہوتے ہیں ۔ یونس خان
انٹرا اسکواڈ میچ میں ٹیم کے جلدی آوٹ ہونے پر مجھے تشویش نہیں ہے ۔ جب ٹیسٹ میچ میں جائیں گے تو بلے باز بہترہوجائیں گے۔کھلاڑیوں کی اسکلز پر کام کے ساتھ کوشش ہے کہ ان کو دیگر چیزیں سکھا جاوں ۔ میری کوشش ہے کہ میں کھلاڑیوں کو سکھاجاوں کہ۔مجھے بعدمیں بھی یاد رکھیں ۔ انسان اپنی زندگی سے سیکھتاہے ۔ میں نے اپنے آپ سے سیکھ رہا ہوں ۔ کھلاڑیوں کے لئے ہر وقت دستیاب ہوں ۔ سینئر جو نئیر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ساکام کررہا ہوں ۔ بیٹنگ کوچ
کسی کھلاڑی کا کسی دوسرے کے ساتھ موازانہ نہیں کرنا چاہئے ۔ بابر اعظم کی جوکلاس ہے وہ اس کی اپنی کلاس ہے ۔باب وولمر سے سیکھا کہ مختلف کھلاڑیوں کو کس طرح ڈیل کرنا ہے ۔اظہر ،اسد ، بابر اور شان ٹیم کو آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ بابر اعظم نے جتنا پرفارم کیا ہےان سے توقعات بھی زیادہ ہیں ۔ ہم انگلینڈ فائٹ بیک کرنے نہیں جیتنے آئے ہیں ۔ شاگرد ہونا آسان جبکہ استاد ہونا بہت مشکل ہے۔ شاگرد کے پاس غلطی کی گنجائش ہوتی ہے استاد کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ بیٹنگ کوچ یونس خان








