واشنگٹن :چین مخالف اتحاد”کواڈ”کے سربراہ کا اکٹھ:چین کوسخت پیغام ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ Quad، عالمی بھلائی کے لیے ایک طاقت ہے اور Quad رہنماﺅں کے لیے یہ تبادلۂ خیال، وسیع اور نتیجہ خیز رہا۔
واشنگٹن میں منعقدہ Quad Summit میں اپنے افتتاحی بیان میں انھوں نے کہا کہ ِان چاروں ملکوں کی میٹنگ، 2004 کی سونامی کے بعد پہلی بار ہوئی ہے، جس کا مقصد، بھارت-بحرالکاہل خطے کی مدد کرنا ہے اور آج جب دنیا، کووڈ انیس وبا سے نمٹ رہی ہے، Quad ممالک، انسانیت کی بھلائی کے لیے ایک بار پھر یکجا ہوئے ہیں۔
امریکی صدر جوبائڈن نے کہا کہ عالمی سپلائی میں اضافے کے مقصد سے، بھارت میں مزید ایک اَرب ویکسین تیار کرنے کے لیے امریکی اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔
وہائٹ ہاﺅس میں، وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعظم موریسن اور وزیراعظم سُوگا کا، Quad کے لیے بالمشافہ میٹنگ میں خیر مقدم کرتے ہوئے جناب بائیڈن نے کہا کہ یہ گروپ، جمہوری شراکت داروں پر مشتمل ہے، جن کے نظریات، دنیا اور مستقبل کے لیے مشترک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گروپ، حالیہ دنوں کے بنیادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے یکجا ہوا ہے۔
آسٹریلیا کے وزیراعظم Scott Morrison نے کہا کہ Quad کا مقصد اِس بات کا مظاہرہ کرنا ہے کہ جمہوریتیں اِن چار ملکوں کی طرح، کیسے اپنے مقاصد پورے کر سکتی ہیں۔
Quad Summit میں اپنے ابتدائی بیان میں جناب موریسن نے کہا کہ اِس وقت دنیا کا کوئی دوسرا حصہ ایسا نہیں ہے جو بھارت-بحرالکاہل سے زیادہ فعال ہو۔
جاپان کے وزیراعظم سُوگا نے کہا کہ Quad ممالک اپنی مشترکہ اقدار کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ خواہ وہ Quadکے علاقائی معاملات ہوں یا کووڈ کا معاملہ ہو، اُس نے بہت سے معاملات سے نمٹا ہے۔ جناب سُوگا نے کہا کہ ابھی تک Quad نے، بڑے شعبوں میں مکمل تعاون کیا ہے۔
اِس سے پہلے، وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوبائڈن نے وہائٹ ہاﺅس میں Oval Office میں ملاقات کی تھی۔
دونوں رہنماﺅں نے کووڈ انیس اور آب و ہوا میں تبدیلی کے لیے ایک نیا باب لکھنے اور بھارت-بحرالکاہل خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔
جناب مودی نے کووڈ انیس کے چیلنجوں سے نمٹنے میں صدر بائڈن اور امریکہ کے رول کی ستائش کی۔ انھوں نے ایک بہتر دنیا کے لیے مضبوط اور متحرک بھارت-بحرالکاہل تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
صدر بائڈن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان، جمہوری اقدار اور عوام کی بہبود اور کنبوں کے رشتوں کے تئیں پابندی کی ذمہ داریاں مشترک ہیں۔
صدر بائڈن نے کہا کہ دنیا کی نظریں مہاتما گاندھی کی دی ہوئی اقدار کی طرف ہیں، کیونکہ دنیا میں اگلے ہفتے اُن کا یوم پیدائش منایا جائے گا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی ہمیشہ، دنیا کے اعتماد کے بارے میں بات کرتے تھے اور اعتماد کے جذبات، بھارت اور امریکہ کو، دنیا کی بھلائی کے لیے آگے لےجانا ہے۔
وفد کی سطح پر بات چیت میں، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔جے۔شنکر، قومی سکیورٹی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی موجود تھے