قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کا نظام ہو : سراج الحق

0
46

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 اگست کو لاکھوں لوگوں نے قربانی دی ہیں، دو قومی نظریہ کی بنیاد پر پاکستان بنایا گیا تھا، پاکستان لا اله الا الله کے نام پر بنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نبی کریم کے راستوں پر چل کر ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کیا ہے، قیام پاکستان کے وقت ہمیں بہت ساری قربانیاں دینی پڑی ہیں، قائد اعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کا نظام ہو، قائد اعظم کی رحلت کے بعد چند لوگوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے، پون صدی کا پاکستان حقیقی جمہوریت کی منزل حاصل نہیں ہے، قوم انگریزوں کے بعد ان کے ایجنٹوں کی غلامی میں ہے۔

سراج الحق نے کہا ہے کہ عدلیہ آزاد ہے نہ میڈیا، آئین پاکستان سے کھلواڑ کیا جاتا ہے، ملک کی نظریاتی اساس پر حملے ہوتے ہیں، آدھا پاکستان گنوا چکے، بچے کھچے کی معیشت تباہ حال، ادارے زوال کا شکار ہیں، عوام اب مزید ظلم اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے۔

انھوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا ہے، حکومت نے پہلے سے برسر روزگار بھی بے روزگار کر دیئے ہیں،ہم لاکھوں بے روزگار نوجوانوں کو اسلام آباد میں لے کر جائیں گے، یوتھ پاکستان کی حقیقی تعبیر کے لیے کرپٹ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، یوتھ ایٹم بم سے بڑی قوت، ملک کو ناقابل تسخیر بنا سکتے ہیں۔

سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مسلمانانِ برصغیر کے لیے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ تھا، آزادی کی نعمت کی حفاظت کے لیے ہمیں یک جان ہونا پڑے گا،آئیے سودی معیشت کا مکمل بائیکاٹ کریں اور ملک میں نظامِ مصطفی کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کا آغاز کریں۔

Leave a reply