معروف اداکارہ قدسیہ علی نے اپنے حالیہ انٹرویو میںکہا ہے کہ میرا وزن کافی زیادہ تھا ، مجھے لوگ کہا بھی کرتے تھے کہ میرا وزن بہت زیادہ ہے لیکن میں نے کبھی ان کی باتوں پر دھیان نہیںدیا. مجھے جب لگا کہ اب مجھے وزن میںکمی کرنے چاہیے میںنے کر لی ، میں نے کسی کے پریشر میںآکر وزن میں کمی نہیں کی . انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے . اور اگر کسی کو نامزدگی کے باوجود ایوارڈ نہیں ملتا تو اسکو دل چھوٹا نہیں کرنا چاہیے.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” جن لڑکیوں کا وزن بڑھا ہوتا ہے ان کو چاہیے کہ وہ مت گھبرائیں نہ ہی مایوس ہوں ، کسی کی بھی دل دکھانے والی بات کو ایک کان سے سن کر دوسرے کان سے نکال دیں” . انہوں نے کہا کہ مجھے سجل علی اور فواد خان کی اداکاری بہت پسند ہے، میں ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہوں. قدسیہ علی نے کہا کہ میں نے سوچا نہیں ہے کہ میں کونسے اور کیسے پراجیکٹس کروں گی بس جو کام ملتا گیا کرتی جائوں گی .