مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ کا حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...

کراچی، ایک ماہ میں 13 افراد کو بلی کاٹ گئی

کراچی میں بلی کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ...

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

ملکہ برطانیہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل،آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا آغاز

برطانوی ملکہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل، آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا آغاز ہوگا۔

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "بی بی سی اردو” کے مطابق ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کے لیے، بالکونی ایک بار پھر ایک تاریخی سنگ میل پر تصویر کشی کا موقع فراہم کرے گی، جس میں ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے دیگر 17 ارکان جمعرات کو جلوہ گر ہوں گے، گذشتہ مواقع پر بالکونی میں 40 سے زیادہ افراد موجود تھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان اورشہبازشریف کی ملاقات:مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی

بالکونی میں صرف صرف ’شاہی ذمہ داریاں نبھانے والے‘ اور ان کے بچے نظر آئیں گے، جس میں ملکہ کے بیٹے پرنس اینڈریو، اور ان کے پوتے پرنس ہیری، اور ان کی اہلیہ میگھن، ڈچس آف سسیکس شامل نہیں ہیں پرنس اینڈریو امریکی جنسی زیادتی کے مقدمے کے تناظر میں مستعفی ہو گئے۔ شہزادہ ہیری اور میگھن اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو کر امریکہ چلے گئے ہیں۔
https://twitter.com/RoyalFamily/status/1532104750187130881?s=20&t=LAZFps43pRLtJpYrAbUYkQ
تقریب کی کوریج کے لیے بین الااقومی میڈیا اور دوسرے ممالک سے سیاح بھی پہنچ گئے ہیں، کئی سیاحوں نے لندن مال کے قریب کیمپس لگا لیے، بکھنگم پیلس نے ملکہ الزبتھ کی نئی تصویر بھی جاری کردی۔ 96 سالہ ملکہ کے اعزاز میں چار روزہ جشن منایا جائے گا۔

ملکہ الزبتھ کو پانچ سو سے زائد گھڑ سوار خراج تحسین پیش کریں گے "آ گیلپ تھرو ہسٹری” میں ملکہ کے70 سالہ اقتدار کی جھلک دکھائی جائے گی، ونڈسرکاسل میں ایک ہزار تین سو فنکاروں سمیت 4 ہزار شائقین شرکت کریں گے یہ صرف ایک لائن اپ نہیں ہے، بلکہ جانشینی کی ایک لائن ہے، اس لیے 17 لوگوں کا انتخاب بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ایسی تجاویز بھی سامنے آ رہی ہیں کہ ملکہ اتوار کو دوبارہ بالکونی میں جلوہ گر ہوں اور اس مرتبہ صرف اپنے جانشینوں پرنس چارلس، اپنے پوتے پرنس ولیم اور نواسے پرنس جارج کے ہمراہ۔

2جون 1953 کو برطانیہ کی ملکہ کی حیثیت سے تخت نشین ہونے والی الزبتھ الیگزینڈرا میری 21 اپریل 1926 کو برطانوی بادشاہ جارج چہارم کے گھر پیدا ہوئیں ملکہ برطانیہ برطانوی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی خاتون ہیں۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط سفارتی تعلقات ہیں:بلاول بھٹو