سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو کہتا رہے:ثانیہ سعید

0
51

بہت ہی باصلاحیت داکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے کملی میں اندھی کا کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے فورا ہاں کی۔ایسے سکرپٹس تو کبھی کبھی ملتے ہیں اور ان کو پڑھ کر جو پہلی سوچ آتی ہے وہ یہ ہے کہ پتہ نہیں ہم کر پائیں گے یا نہیں یعنی ایسے سکرپٹ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آرٹسٹ کو شک میں ڈال دیتے ہیں کہ پتہ نہیں ہم کر سکیں گے یا نہیں۔ کملی میں جواندھی کا کردار کیا اس کے پیچھے کیا مشکلات تھیں وہ میری اپنی ہیں اس لئے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کروں گی وہ میرے کردار کو دیکھیں پسند کریں میرے لئے یہی سب سے بڑی بات ہے ۔کوئی بھی کردار نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

میرے ساتھ جتنے بھی فنکاروں نے کام کیا وہ بہت ہی ذہین ہیں وہ جس طرح کام کرتے ہیں کیا ہی تعریف کی جائے۔ کوئی بھی اکیلا فنکار یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی وجہ سے فلم یا ڈرامہ ہٹ ہوا، ٹیم ورک سے ہی کسی بھی پراجیکٹ کو کامیابی ملتی ہے جب ساری ٹیم اکٹھی ہو کر دل لگا کر کام کرتی ہے تو نتائج اچھے ہی برآمد ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ کملی فلم دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس فلم کو کرنے کے لئے انکار کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سرمد کے ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام کرتی ہیں کیا یہ فیورٹیزم ہے تو مسکرا کر بولیں ایسا ہی سمجھ لیں.

Leave a reply