باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 169 ہوگئی ہے،
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کورونا سے متاثرہ مریضوں میں 6 ڈاکٹرز اور 7 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں، کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز اور سیکورٹی اہلکاروں کی سفری تاریخ نہیں ہے، 100 افراد کے ٹیسٹ رزلٹ آنا باقی ہیں، بلوچستان میں کورونا کے 17 افراد صحتیاب ہوئے ہیں، بلوچستان میں اب تک کورونا سے ایک شخص کی موت واقعہ ہوئی ہے،
بلوچستان میں کورونا کے 151 مریض زیر علاج ہیں، بلوچستان میں اب تک 1902 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، بلوچستان کے تین اضلاع کورونا وائرس سے متاثر ہیں، تفتان قرنطینہ میں 190 آر ڈی اے میں 137 پی سی ایس آئی آر میں 64 اور گوادر قرنطینہ میں 17 افراد موجود ہیں، بلوچستان میں کُل قرنطینہ کیے گئے افراد کی تعداد 408 ہے.
پاک ایران سرحد 41ویں روز، پاک افغان سرحد چمن33ویں روز بھی بند ہے،دونوں سرحدوں پر آمدورفت سمیت تجارتی سرگرمیاں معطل ہے ،کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں لاک ڈائون گیارویں روز بھی برقرار ہے ، لاک ڈوان کے دوران کاروباری مراکز، ہوٹلز، مارکٹیں، شاپنگ مالز بند پڑے ہیں ، میڈیکل اسٹورز، کریانہ، تندور، سبزی اور فروٹ کی دکانوں کو لاک ڈاون سے استثنی حاصل ہیں، صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ ہے،لاک ڈاون کے باعث ٹریفک کم ہے
بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نماز جمعہ کے لیے تمام مساجد کھلی رہے گی، 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرینگے، عوام الناس سے نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2450 ہو گئی ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے، پبلک ٹرانپسورٹ ، ریلوے معطل ہے، شہریوں سے نماز جمعہ گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے.
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے
پاکستان میں کوروناوائرس سے35افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 126صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں،پنجاب میں 920اورسندھ میں 783افراد کورونا وائرس کا شکارہیں،خیبرپختونخوا311،گلگت بلتستان میں 190اوربلوچستان میں 169افراد متاثرہیں،اسلام آباد68 اورآزاد کشمیر میں 9 کرونا وائرس کے مریض ہیں.








