کوئٹہ میں سینکڑوں افغان مہاجرین کو گرفتار کرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا گیا، رجسٹریشن شروع
کوئٹہ میں سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں نادرا کے ذریعے ان کی رجسٹریشن شروع کردی گئی۔ کوئٹہ میں بھی بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک ،سملی ،نواں کلی ،ہنہ اوڑک، خروٹ آباد،غوث آباد، بائی پاس ودیگر میں کریک ڈاون ،سینکڑوں غیرملکی تارکین وطن گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیاگیا جہاں پر ان کی نادرا کے ذریعے رجسٹریشن شروع کردیاگیاہے گرفتار افراد میں ایسے بھی لوگ ہیں جنہیں گھروں سے گرفتارکرکے حاجی کیمپ منتقل کردیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق گرفتار افراد کو آج افغانستان روانہ کردیاجائےگا مہاجرین میں چھوٹے بڑے ،خواتین ،بچے ،بوڑھے اور جوان شامل ہیں
دوسری جانب پاکستان نے افغان مہاجرین کی دیگر ممالک میں منتقلی کا عمل تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے،دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ افغان شہریوں کی تیسرے ملک میں آبادکاری کے حوالے سے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بھی غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا عمل جاری ہے، غیر قانونی مقیم باشندوں نے ایس ایچ او تھانہ شالیمار، ایڈمن افسر اور اے ایس آئی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ان کا سامان واپس نہیں کیا ، افغان باشندوں کے الزام پرایس ایس پی آپریشنز نےنوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شالیمار سمیت ایڈمن افسر اور متعلقہ اے ایس آئی کو معطل کر دیا گیا ہے،
غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افغان مہاجرین کو ہر صورت واپس اپنے وطن جانا ہوگا، نگراں وزیر اطلاعات
پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
حکومت کا پیغام پاکستان میں مقیم تمام غیرقانونی مقیم افراد کے لیے ہے
افغان باشندوں کا انخلا،ڈیڈ لائن تک پاکستان چھوڑنا ہی ہو گا
مہاجرین کو زبردستی نہیں نکال رہے،افغان وزیر دفاع کی تنقید بے جا ہے، جان محمد اچکزئی
بلوچستان کے نگراں وزیراطلاعات جان محمد اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے وزیردفاع کی تنقید بےجا ہے،افغان مہاجرین کو زبردستی نہیں نکال رہے،ہم صرف غیر قانونی طور پر مکین افراد کو نکال رہے ہیں، پاکستان غیر قانونی افراد پر احسان کررہا ہے،ہم صرف ان لوگوں کو ڈی پورٹ کررہے ہیں40 سال سے زیادہ افغانوں کی مہمان نوازی کررہے ہیں،غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجنا پاکستان کا اندرونی فیصلہ ہے،اگر پولیس سے کوئی شکایت ہے تو ان کیخلاف کارروائی ہوگی،نادرا نے کوئٹہ میں 40 ہزار شناختی کارڈ بلاک کئے ہیں،ایک لاکھ شناختی کارڈ ابتک بلاک کئے جاچکے،جعلی دستاویزات بنانیوالوں کیخلاف کارروائی کررہے ہیں،ابتک 50 ہزار لوگ رضاکارانہ طور پر جاچکے ہیں،