کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنانے کے کیس میں سیشن جج کوئٹہ نے 2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں مقدمے کو ثابت نہیں کر پائی، کسی بھی معقول شک و شبہ سے بالاتر الزام لگایا گیا ہے، اپیل کنندگان کیس میں الزام سے بری ہیں، ٹرائل کورٹ کا ناقص فیصلہ قابل اعتماد نہیں ہے،وکیل ایاز ظہور نے کہا کہ سیشن کورٹ نے کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا
جوڈیشنل مجسٹریٹ سیون نے گزشتہ سال 11 اکتوبر کو نازیبا ویڈیو بنانے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے ویڈیو اسکینڈل کے دو مرکزی کرداروں ہدایت اللّٰہ اور خلیل کو تین تین سال قید کی سزا سنائی تھی،کورٹ نے دونوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی ادائیگی کا بھی حکم دیا تھا،دونوں ملزمان نے 27 دسمبر 2021ء کو ایک لڑکی کو اپنے گھر میں قید کر کے اس کی نازیبا ویڈیو بنائی تھی، ملزمان سے مزید لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی تھیں
ایک رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں 200 سے زائد نوجوان لڑکیوں کو نوکری اور روزگار کا جھانسہ دے کر نشے کا عادی بنا کر انہیں تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ ویڈیوز بنانے اور بلیک میل کرنے والے گروہ کا سرغنہ، بدنامِ زمانہ ڈرگ ڈیلر حبیب اللہ کا بیٹا سابقہِ کونسلرہدایت خلجی نامی درندے نے یہ گھناؤنا کھیل بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات سے شروع کیا، سینکڑوں طالبات کو اپنے پیسے اور سیاسی اثرورسوخ کا استعمال کرکے نوکری کا لالچ دیا اور انہیں نشہ کی لت میں ڈال کر نازیبا ویڈیوز بنائیں جن کے ذریعے بعد میں انہیں بلیک میل کرکے اپنے گھناؤنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا، اس سارے گندے کھیل میں اسے بااثر سیاسی افراد کی پشت پناہی حاصل رہی جن کے پاس لڑکیوں کو بھیجا جاتا تھا اس لیے بھی اس کے خلاف کبھی کوئی خاص کاروائی نہیں ہوئی.
نوجوان نسل کو منشیات سے روکنا کس کا کام ، وفاقی وزیر ہوا بازی میدان میں آ گئے
بھارت، آندھرا پردیش کے سابق اسپیکرشیو پرساد کی خودکشی
بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی
ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا
ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟
فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟
طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار
ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا