کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر خواتین ملازمین کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے شیخ زید اسپتال کا دورہ کیا اور 10 سے زائد خواتین ملازمین کے بیانات قلمبند کرلئے۔ کچھ خواتین ملازمین کے بیانات ٹیلی فون پر بھی ریکارڈ کیے گئے۔ متاثرہ خواتین نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈیوٹیوں میں رعایت کے نام پر ہراساں کیا جاتاہے۔
ٹھٹھہ : بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی
ایڈیشنل سیکرٹری صحت عتیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے سفارشات مرتب کرکے ابتدائی رپورٹ سیکریٹری صحت کو پیش کردی ہے۔عتیق اللہ خان نے کہا کہ خواتین نے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے کی شکایات کیں ہیں تاہم جسم فروشی کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔
میرپور ساکرو: بچوں کے اغواء کارکو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
خیال رہے کہ چند دن قبل کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں جنسی ہراسانی کا بڑا اسیکنڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے متاثرہ نرس کی شکایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
کراچی: مختلف کاروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار
محکمہ صحت اور پولیس حکام کے نام لکھے گئے خط میں اسٹاف نرس نے انکشاف کیا کہ اسپتال میں موجودہ گروہ نرسوں کو جسم فروشی پر مجبور کرتا ہے اور بات نہ ماننے پر انسانیت سوز سلوک کیا جاتا ہے جبکہ غیراخلاقی تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کیا جاتا ہے۔