بریکنگ نیوز کوئٹہ میں دھماکہ
باغی ٹی وی ؛ کوئٹہ ہزارگنجی کے علاقے میں زور داربم دھماکہ تین افراد ہلاک ایک زخمی دھماکے کے نتیجے میں ایک کار اور موٹرسائکل تباہ ریسکیوٹیمیں کی جانب سے امدادی کاروای جاری، اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 4 سے زیادہ زخمی ہوئے. کوئٹہ میںموبائل سروس بند ہونے کی وجہ سے مزید تفصیلات ملنے میںدشواری پیدا ہور ہی ہے ، اس سلسلے میں مزید اطلاعات آنے تک اپ ڈیٹکر دیا جائے گا.
واضح رہے کہ اس سے قبل نیکٹا کی جانب سے کوئٹہ میں تھریٹ الرٹجاری کیا گیا تھا . یشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کردیاتھا. الرٹ میں کہا گیا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، کوئٹہ اور پشاور میں سیاسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کیاجاسکتا ہے، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، قمردین کاریز سے برآمد مواد کوئٹہ اور کے پی میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔
ادھر کوئٹہ میں اپوزیشن کا جلسہ جاری ہے ، پی ڈی ایم کی جماعتیں بھر پور انداز میں شریک ہیں اور قائدین جلسہ سے خطاب کرر ہے ہیں.