کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارزبیر خان آکاخیل )اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دو دن کے اندر کمی لائی جائے-ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کے زیر صدارت کوئٹہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ چاروں اسسٹنٹ کمشنرز پولٹری ایسوسی ایشن ۔ بیف اور مٹن ایسوسی ایشن ، تندور ایسوسی ایشن ، پرچون ، ہولسیلرز اور محکمہ انڈسٹری لائیو سٹاک اور مارکیٹ کمیٹی کے آفیسران نے شرکت کی
اجلاس کو اشیاء خوردنوش کے حالیہ قیمتوں کے بارے تفصیلی بریفننگ دی گئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تیل کے قیمتیں کم ہونے کی پیش نظر تمام اشیاء خوردنوش کے قیمتوں میں کمی بیشی لانے کے لیے ضلعی انتظامیہ محترک ہیں۔ تاکہ عوام کو تیل کے قیمتوں میں کمی کا فائدہ پہنچ جاے ۔
اشیاء خوردنوش میں روٹی، بڑا گوشت ،چھوٹا گوشت ، چکن، دالیں، وغیرہ کی قیمتوں میں 2 دن کے اندر کمی عمل میں لائی جائیگی ۔ جسکا فائدہ براراست عوام کو پہنچے گا